PMA گجرات اور YDA گجرات کا مشترکہ اجلاس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں منعقد ہواجس میں پورے ضلع گجرات کے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تمام شرکاء نے ڈاکٹر اقبال علوی، چیف کنسلٹنٹ سرجن گریڈ 20 اور ڈاکٹر جواد یوسف سینئر ڈینٹل سرجن کی غیر منصفانہ معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی گئی
ڈاکٹروں کی جانب سے اجلاس میں آج جمعہ کواو پی ڈی سروسز بند کرکے علامتی طور پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا
ڈاکٹرز کمیونٹی کا کہنا ہے ہمارے ڈاکٹرز کو بحال نہیں کیا گیا تو ہڑتال کا دائرہ کار بڑھاتے ہوے، دیگر تمام پبلک سیکٹر (periphery ) ہسپتالوں میں مکمل OPD سروسز کے ساتھ ساتھ تمام الیکٹیو آپریشن تھیٹر لسٹیں بھی بند کر دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی “تزین و آرائش” کے دوران جو چھت گری تھی شاید اسی کا خیال آج نئے سیکرٹری ہیلتھ صاحب کو آیا اور بجائے اصل ذمہ داران جن میں ٹھیکہ داران، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ملوث انجینئرز، اس وقت کے سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور اس وقت کے وزیرِاعلیٰ محسن نقوی (جن سب نے مل کر اس بھونڈے پراجیکٹ سے کروڑوں، اربوں بنایا) کے خلاف کاروائی کرنے کے، ان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ایک سرجری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ایک شریف و النفس ڈینٹل سرجن پہ سارا ملبہ ڈال کر قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہمارے انتہائی سینئر اور معزز ڈاکٹرز کے ساتھ کی گئی نا انصافی کے خلاف آج عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں تمام OPD سروسسز مکمل طور پر معطل رہیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے یہ ہڑتال جاری رہے گی۔
پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات سیکرٹری ہیلتھ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ہمارے سینئر ڈاکٹرز کی معطلی کے احکامات واپس لیے جائیں بصورت دیگر ہم اپنے ڈاکٹرز کے حووق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔