بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کرکے یہ آئین کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے گھروں سے نکلنا ہے۔ جلسہ کرتے ہیں یہ بتیاں بند کر دیتے ہیں، راستے بند کر دیتے ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ ہر جلسے کی اجازت کسی نہ کسی مویشی منڈی کی دیتے ہیں۔ مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔