پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و ایم این ا ے چوہدری حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز ، این اے 63میں ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا
پنجاب میں سب سے پہلے این اے63کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ، 73کروڑ سے گجرات بھمبر روڈ مکمل ہو گا جبکہ 7.3کروڑ سے بوکن موڑتا ماچھیوال کارپٹ روڈ تعمیر کیا جائے گا گجرات بھمبر روڈ پراجیکٹ حلقہ کا میگا پراجیکٹ ہے
جسے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی کاوشوں اور خصوصی فنڈز سے جلد ٹینڈرنگ کے بعد شروع کر دیا جائے گا اس کے علاوہ بوکن موڑ تا ماچھیوال براستہ مکیانہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس کا گزشتہ روز سنگ بنیاد رکھا گیا اور متعلقہ تعمیراتی فرم نے ہیوی مشینری اور لیبر لگا کر کام شروع کر دیا ہے
یا د رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کے اطراف میں آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کیلئے نالے بھی تعمیر کئے جائیں گے ،
ایم این ا ے چوہدری حسین الٰہی کی جانب سے انکی ٹیم حمید اللہ بھٹی ، مرزا عمران بیگ ، شفاقت حسین چیمہ ، چوہدری شاہ رخ وڑائچ نے مسلم لیگی راہنمائوں حاجی خان محمد مکیانہ ، چوہدری نواز ماچھیوال ، چوہدری اسلم چنڈالہ سمیت دیگر معززین کیساتھ گزشتہ روز مکیانہ میں سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر ڈیرہ حاجی خان مکیانہ پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں اور معززین کے اعزاز میں پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا تھا