پنجاب ڈی وارمنگ انیشیٹو کے تحت ضلع گجرات میں ڈی وارمنگ پروگرام کے تیسرے راؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے طالبہ کو ڈی ورمنگ کی گولی کھلا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ڈی وارمنگ مہم یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی
اس پروگرام کے تحت سکولز میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا کھلائی جائے گی، جس میں گجرات کے 7 لاکھ بچے شامل ہوں گے
اس مہم میں تمام سرکاری سکول، پرائیویٹ سکول، پیف کے سکول، مدارس اور لٹریسی کے سکول حصہ لیں گےتربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو سکولز میں دوا کھلائیں گے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں گے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈی وارمنگ انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اس سے بچوں کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب ڈی وارمنگ انیشیٹو، گجرات مبشر حسین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور میڈم رخسانہ قدیر، پرنسپل گورنمنٹ مس فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول نے میزبانی کے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے