سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز خفیہ طور پر فردِ جرم کی منظوری دی اور اب امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے آج الزامات کا اعلان متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اگست میں کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے، ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔