اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیاں،کورٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر 8ججز کے 14ستمبر کے وضاحتی حکم نامے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں مؤقف اپنایاکہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں فیصلہ مفروضوں پر مبنی ہے، سپریم کورٹ تشریح کی آڑ میں آئین کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانیکی آخری مہلت دیدی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی فیصلہ پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، 12جولائی کے فیصلے کی وضاحت کیلئے 25 جولائی کو درخواست دائر کی، سپریم کورٹ نے 14ستمبر کو وضاحتی آرڈر جاری کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا، عدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر کمیشن سے جواب طلب نہیں کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی۔
سپریم کورٹ تشریح کی آڑ میں آئین دوبارہ نہیں لکھ سکتی، الیکشن کمیشن
Previous Articleکے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی
Next Article امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں، بائیڈن