اسلام آباد(تنویرہاشمی،ماریانہ بابر)پاکستان ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب ہوگیا،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ 2024 تا 2027 کی مدت کیلئے ایشیا کے سپریم آڈٹ اداروں کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہو اہے یہ انتخاب 16 ویں ایسوسائی اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ہوا ہے اسکی میزبانی بھارت کے شہر نیودہلی آڈٹ آفس نے کی، آڈیٹر جنرل آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کی اہم گورننگ باڈی میں شامل ہونا ملک کیلئے بڑا اعزاز ہے، پاکستان کا اے ایس او ایس اے آئی گورننگ بورڈ کیلئے انتخاب خطے میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا اعتراف ہے۔
پاکستان ایشیاء کے سپریم آڈٹ اداروں کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب
Previous Articleکے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی
Next Article امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں، بائیڈن