اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) انٹر پروونشل کوارڈی نیشن کمیٹی کا تیسواں اجلاس وزیراعظم کے مشیربراۓ بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کو درپیش مسائل کے بارے میں چھ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی اور مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام نے شرکت کی،حکومت بلوچستان نے بتایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے صنعتی ٹرولرز اپنی فشنگ بوٹس پر ممنوعہ جال کے ذریعے مچھلیاں پکڑتے ہیں اس سے نہ صرف غریب ماہی گیروں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ سمندری لائف اور ماحول پر بھی بہت برے اثرات پڑ رہے ہیں۔
انٹر پروونشل کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس، چھ نکاتی ایجنڈے پر غور
Previous Articleکے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی
Next Article امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں، بائیڈن