کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش سیریز کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی کے حکام انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے اسپن حکمت عملی بنانے پر غور کررہے ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کے بولنگ اٹیک میں اسپنرز کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سات اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے ۔ لیگ اسپنر زاہد محمود کو بطور 16 ویں کھلاڑی ملتان میں پری ٹیسٹ کیمپ کیلئے مدعو کیا جانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں نعمان علی پہلے ہی موجود ہیں جب کہ نوجوان اسپنر ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اس شعبے کو نظر انداز کیا جبکہ مہمان ٹیم نے اسپنرز کی جادوگری کی مدد سے پاکستان کو نہ صرف پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ہرایا بلکہ وائٹ واش کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ دریں اثنا ران کی انجری کے سبب نوجوان انگلش فاسٹ بولر جوش ہل انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلش بیٹرز کو قابو کرنے کیلئے پاکستان کا اسپن حکمت عملی پر غور
Previous Articleکے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی
Next Article امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں، بائیڈن