پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے بتا دیا ہے کہ ان کی ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ منگنی کے بارے میں افواہیں کیسے پھیلیں۔
اسامہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اُنہوں نے شو کے دوران ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ منگنی ہونے کے بارے میں پھیلی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اور زینب کی منگنی کی افواہیں ایک شو کی اینکر کی غلط فہمی کی وجہ سے پھیلیں۔
جس کے بعد شو کی میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا کہ یہ افواہیں میرے بھنڈ کی وجہ سے پھیلیں، مجھے سوشل میڈیا پر وائرل اسامہ اور زینب کی ایک ڈرامے کے لیے شوٹ کی گئی تصاویر دیکھ کر لگا کہ ان کی منگنی ہو گئی ہے اور میں نے اپنے شو میں یہ ان کو منگنی کی مبارک باد دے دی پھر اصل حقیقت مجھے بعد میں معلوم ہوئی۔
ندا یاسر کی بات مکمل ہونے کے بعد اسامہ خان نے کہا کہ انڈسٹری میں بھی سب لوگوں کو اس بات پر یقین ہو گیا تھا کہ میری اور زینب کی منگنی ہو گئی ہے پھر میں نے خود منگنی کے بارے میں پھیلی خبروں کی تردید کی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے سب کو بتایا کہ میری منگنی نہیں ہوئی بلکہ میں اپنے لیے لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایسی لڑکی ابھی یہ شو دیکھ رہی ہے جسے مجھ میں دلچسپی ہو تو وہ بھی مجھ سے رابطہ کر سکتی ہے۔