کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین سیاحوں کی لیے آئیڈیل ہوسکتی ہے ، کیونکہ صوبہ سندھ بہت خوبصورت ہے کیرتھر کا پہاڑی سلسلہ ، کینجھر ، منچھر ہالیجی اور دیگر خوبصورت ندیاں موجود ہیں ، کارونجھر کا خوبصورت اور دلکش پہاڑی سلسلہ بھی یہاں موجود ہے ، اس کہ ساتھ ساتھ رنی کوٹ ، عمرکوٹ ، کوٹڈیجی معصوم شاہ کا منارا ، اور تاریخی قلعے یہاں ہیں جو انتہائی خوبصورت اور فن تعمیر کے شاہکار ہیں۔
سندھ کی سرزمین سیاحوں کے لیے آئیڈیل ہوسکتی ہے، سردار عبدالرحیم
Previous Articleکے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی
Next Article امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں، بائیڈن