گال (جنگ نیوز) سری لنکن بیٹر کمندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ دوسرے ٹیسٹ دوسرے دن کے کھیل کا اختتام پر ہوم ٹیم نے پہلی اننگز کمندو مینڈس کی شاندار 182 رنز کی اننگز کی بدولت 602 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ یہ ان کا آٹھواں ٹیسٹ اور 13ویں اننگز تھی جس میں ہر بار ففٹی پلس اسکو ر کرنے میں کامیاب رہے اور عالمی ریکارڈ بنایا، وہ اس دوران ایک ہزار رنز بھی مکمل کرکے اس اعزاز میں سر ڈان بریڈ مین کے ہم پلہ ہوگئے ۔ اس سے قبل پاکستان کے سعود شکیل نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل ففٹی اسکور کی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل نے 116، کشال مینڈس نے106 اور اینجلو میتھیوز نے88 رنز بنائے۔ جواب میں کھیل ختم ہونے تک کیویز نے 22 رنز پر دو وکٹ گنوادیے تھے۔
کمندو مینڈس کے 8 ٹیسٹ میں ہزار رنز مکمل، نیا ریکارڈ قائم کردیا
Previous Articleکے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی
Next Article امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں، بائیڈن