اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے کوٹہ سسٹم میں مزید 20سال توسیع کرنے کی آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کی محرک عالیہ کامران تھیں،بل کے حق میں 7 اور مخالفت میں 5ووٹ آئے بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کی جبکہ علی محمد خان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، کمیٹی نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
جمعہ کی وجہ سے ایجنڈا مکمل نہ ہوسکا نور عالم خان نے اپنے بل موخر ہونے پر شدید برہمی کااظہار کیا کمیٹی ختم ہونے کے بعد سیکرٹری کمیٹی کو کہاکہ میرا ایجنڈا نہیں لینا تھا تو مجھے دو گھنٹے کیوں بیٹھائے رکھا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سردار لطیف کھوسہ سید حفیظ الدین ،گوہر علی خان،علی محمد خان نفیسہ شاہ،نور عاہم خان، نوید قمر،وجیہہ قمر ،عالیہ کامران ودیگر نے شرکت کی۔
کمیٹی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔عالیہ کامران نے آئینی ترمیمی بل 2024 آرٹیکل 9اے میں ترمیم کا بل کمیٹی میں پیش کیا۔
عالیہ کامران نے کہا کہ 2013میں یہ بل پہلی بار میں لائی تھی، آئین بالا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ وزارت کو نہیں دینا چاہیے ،کوٹے کو تحفظ دینا چاہیے ،کوٹے کی مدت کو بڑھایا جائے،کوٹہ 10سال سے ان کور ہے ۔