کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسےبڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 41 پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں 43 پیسے تک اور پاونڈ کی قیمت میں 73 پیسے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 277.65 روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید41 پیسے کی کمی سے 278.67 روپے سے کم ہو کر 278.26 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 280.30 روپے سے کم ہو کر 280.15 روپے ہو گئی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 34پیسے کے اضافے سے 307.86 روپےسے بڑھ کر 308.20روپے اور قیمت فروخت 43 پیسے کے اضافے سے 310.68 روپے سے بڑھ کر 311.11 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 63 پیسے کے اضافے سے369.14روپے سے بڑھ کر 369.77 روپے اور قیمت فروخت 73 پیسے کے اضافے سے 372.49روپے سے بڑھ کر 373.22روپے ہو گئی۔