سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ قرض لے کر ہمیں شادیانے نہیں بجانے چاہئیں بلکہ معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر چلانا ہو گا۔
غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک نظر نہیں آ رہے، نہ معیشت درست ہے نہ ہی امن و امان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے خلاف سہولت کاری کرنے والوں کو پہچاننا ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ قومی امور پر افہام و تفہیم کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔