ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی مجرم جان لیں وہ حزب اللّٰہ کو کسی بڑےنقصان کا سبب بننے کے لیے بہت زیادہ غیرمعمولی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حکمران دہشتگرد گروہ نے غزہ میں جاری مجرمانہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ خطے کی تمام مزاحمتی قوتیں شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور حزب اللّٰہ کی حمایت کرتی ہیں، خطے کی تقدیر کا تعین مزاحمتی قوتوں کے ذریعے کیا جائے گا، حزب اللّٰہ سب سے آگے ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ خدا کے فضل سے لبنان حملہ آور، شریر اور بدنام دشمن کو اپنے اعمال پر نادم کرے گا، تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ لبنان کے لوگوں اور حزب اللّٰہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور مدد کریں۔