پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان لیاقت باغ کے قریب پہنچ گئے جنہیں منتشر کرنے کےلیے پولیس نے شیلنگ کی۔
لیاقت باغ سے ملحقہ کالج روڈ پر بھی پولیس کی جانب سے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی۔ کمیٹی چوک اور موتی محل کے سامنے بھی پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی۔
تحریک انصاف کے وکلا بھی راولپنڈی کے لیاقت باغ پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما تنویر اسلم کو مری روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تنویر اسلم نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مُجھے تھپڑ مارا اس کا حساب دینا ہو گا۔