اسرائیلی حملوں سے متعلق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نسل کشی اور جارحیت کی پالیسی کا نیا ہدف لبنان بن گیا ہے۔
اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور دیگر عالمی ادارے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملے رُکوائیں۔
انکا کہنا تھا کہ لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، لبنان حملوں میں جاں بحق افراد کےلیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان کے خلاف بھی جارحیت کا آغاز کردیا اور اب تک ہوئے اس کے وحشیانہ حملوں میں 700 سے زائد افراد مارے گئے۔
اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں حملے کے دوران حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا۔
بعدازاں اسکی تصدیق مداحمتی تنظیم کی جانب سے بھی کی گئی جبکہ ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کیا۔