تحریکِ انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔
علاوہ ازیں راولپنڈی میں لیاقت باغ پہنچنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراو کیا