کراچی اور لاڑکانہ میں مختلف مذہبی جماعتوں نے بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
کراچی کے ضلع ملیر میں قومی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے پی ٹی آئی پاکستانی عوام سمیت پوری امت مسلمہ سے اعلانیہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
لاڑکانہ میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام مظاہرے میں شریک افراد نے بانی پی ٹی آئی کے اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف نعرے لگائے۔
مقررین نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل اور دی یروشلم پوسٹ نے تو اب یہ بھی لکھ دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔