کراچی ( آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) نے کراچی میں اتوار کو ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں پی ٹی آئی نے ریلی نکالنے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو 2 روز قبل درخواست دی ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ تحریکِ انصاف کراچی پریس کلب سے مزارِ قائد تک ریلی نکالنا چاہتی ہے۔پی ٹی آئی کے خط کے مطابق ریلی کے آغاز کا وقت ساڑھے 4بجے اور اختتام 6 بجے ہوگا۔