کراچی(اسٹاف رپورٹر) کان پور ٹیسٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش اور شہر میں نکاسی آب کی بد ترین صورت حال کی وجہ سے نہ ہوسکا، ٹیمیں ہوٹل میں قید ہوگئی ،پہلے روز 35 اوورز کے کھیل میں بنگلہ دیش نے تین وکٹ پر107رنز بنائے تھے۔