لاعلمی یا لاپروائی؟ ذاتی اور مالی معلومات آن لائن شیئر کرنے پر پاکستانیوں کی تشویش عالمی اوسط سے کم، عالمی سطح پر 48 فیصد انٹرنیٹ پر مالی معلومات شیئر کرتے ہوئے فکرمند نظر آئے۔
پاکستان میں 34 فیصد نے پریشانی کا اظہار کیا، 35 فیصد پاکستانی مالی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کے بارے میں بھی لاپروا دکھائی دیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا کہا۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔ سروے میں ذاتی معلومات کی آن لائن شیئرنگ پر بھی پاکستانیوں نے بےفکر ی کا اظہار کیا، 37 فیصد نے ذاتی معلومات شیئر کرنے پر کوئی تشویش نہ ہونے کا کہا، البتہ 31 فیصد افراد نے پریشان ہونے کا بتایا۔
اس کے برعکس صحت سے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرنے پر پاکستانیوں نے عالمی سطح سے بھی زیادہ محتاط رویہ اپنایا، عالمی سطح پر 34 فیصد جبکہ پاکستان میں 36 فیصد افراد نے صحت سے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے فکر مندی کا اظہار کیا۔