کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے قومی کر کٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کا دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے، پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ زیادتی کے حق میں نہیں ہے، دو کلو میٹر دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔