راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نبیؐ خاتم النبیین اور رحمت العالمین ہیں جو پوری دنیا کے لیے امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں اویسیہ قرآن اکیڈمی کمال آباد میں منعقدہ ختم نبوتؐ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ نبیؐ نے آ کر دنیا سے جہالت کے اندھیروں کو مٹایا اور اور ظلم و جبر کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی بنیاد رکھی۔کانفرنس سے غلام مرتضی شاکر،حافظ نیاز صدیقی،پروفیسر سعید اختر،عمار شاکر،غلام رسول،کامران تبسم نوری سمیت دیگر علما و مشائخ نے بھی خطاب کیا