کراچی: سعودی عرب سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں مسافروں کی طبی جانچ کے دوران علامات پائیں گئی، مسافروں کو نیپا کے قریب سندھ حکو مت کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں مسافروں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ایئرپورٹ امیگریشن ایریا، واک وے ایریا کو اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔واضح رہے کہ منکی پاکس 1958 میں اس وقت دریافت ہوا جب تحقیق کے لیے استعمال کیے جانے والے بندروں کے گروپوں میں ایک چیچک جیسی بیماری پھیلنے لگی۔منکی پاکس وائرس کی دو قسمیں ہیں۔ جو وسطی افریقی اور مغربی افریقی ناموں سے جانی جاتی ہیں۔ وسطی افریقی منکی پاکس وائرس زیادہ شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے اور مغربی افریقی منکی پاکس وائرس سے زیادہ موت کا سبب بنتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افریقہ کے برساتی جنگلات میں چھوٹے چوہوں اور گلہریوں سے پھیلتا ہے۔