بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے اغواء 20 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گیس کمپنی کے کیمپ سے آج صبح 20 مزدوروں کو اغواء کیا تھا، جنہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گیس کمپنی کے 8 بلڈوزر جلا دیے تھے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کا ضلع موسیٰ خیل لورالائی اور رکھنی بارکھان کے درمیان واقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی، جس سے محنت مزدوری کے لیے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، تمام جاں بحق مزدور آپس میں قریبی رشتے دار تھے۔
اس سے قبل رواں سال اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے کہا تھا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔