پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت کے روبرو پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کارکنان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ شمع یاسین نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔