کراچی میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کے خلاف ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی حملے میں حسن نصراللّٰہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کو ایم ٹی خان روڈ پر روک دیا گیا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد صحافی زخمی ہوگئے، ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔