پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فارم 47 کی قابض حکومت الیکشن ٹریبونل بھی چلنے نہیں دے رہی ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں پی ٹی آئی کے شعیب شاہین جبکہ ن لیگ کے طلال چوہدری نے شرکت کی۔
اس دوران شعیب شاہین نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک کے ہر حصے میں جلسے جلوس کا حق حاصل ہے۔ کل انہوں نے سیدھی گولیاں ماریں، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور سیکڑوں کارکن گرفتار کیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اور بیرسٹر گوہر صاحب ایک ہی گاڑی میں جارہے تھے، ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔
شعیب شاہین نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت قابض ہے، الیکشن ٹریبونل کو بھی نہیں چلنے دیا جارہا۔ آئینی ریفارمز نظام انصاف میں فساد برپا کرنے کی کوشش ہے۔