ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ بھونگ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 3 ڈاکو پولیس کو مطلوب تھے۔
رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کے دوران رضوان عمر گوندل نے کہا کہ 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں شر، کوش گینگ ملوث ہیں، گھوٹکی پولیس کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس اہلکار کسی ڈاکو کو اسلحہ نہیں دیتا۔ رحیم یارخان کے کچے میں ڈاکو نہیں۔
ڈی پی او رحیم یار خان نے مزید کہا کہ تمام ڈاکو سندھ کے کچے میں ہیں، ضلع سے کوئی اغوا نہیں ہوا، ہنی ٹریپ میں 4 افراد کچے میں یرغمال ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھونگ مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں میں قادر بخش دشتی، دل وش دشتی اور نیاز بکھرانی شامل ہیں۔ یہ تینوں ہی ڈاکو پولیس کو مطلوب تھے۔