جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بزدلانہ اقدام ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لودھراں سے امیر ضلع ڈاکٹر طاہر، گوجرانوالہ سے مظہر اقبال رندھاوا، خانیوال سے ہارون رشید نظامی اور راجن پور سے امیر ضلع ڈاکٹر عرفان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور چھاپے پنجاب حکومت کا بزدلانہ اقدام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت ہماری تحریک متزلزل نہیں ہوگی، قوم کو ساتھ لے کر بجلی کے بل نہ دینے کی تحریک چلائیں گے۔
امیر العظیم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کے بجائے حکومت آئی پی پیز کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔