سندھ کے ضلع میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماورائے عدالت قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر واقعہ میں ملوث پولیس افسران سمیت 24 افراد کےنام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے۔
اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے جانے والوں میں ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی، ایس ایس پی میرپورخاص اسد چوہدری اور ایس ایس پی عمر کوٹ آصف رضا بلوچ کا نام شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 13 کانسٹیبل کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر شاہنواز کو میرپورخاص پولیس نے سندھڑی تھانے کی حدود میں مقابلے کے دوران ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم انکوائری کمیٹی نے پولیس کے موقف کو رد کرکے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا تھا۔