جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے بلاور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور 2افسر زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا ۔