برسٹل (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لیوس سسٹم کےساتھ 49 رنز سےہراکر پانچ میچ کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔ اتوار کو ہوم سائیڈ پہلے کھیلتے ہوئے 309 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بین ڈکیٹ 107، فل سالٹ 45،ہیری بروک 72 اور عادل رشید 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں کینگروز نے 21ویں اوور میں دو وکٹ پر 165 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، اس کے بعد مزید کھیل نہ ہوسکا، اور آسٹریلیا کو فاتح قرار دیا گیا۔