نیو یارک(جنگ نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے۔یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے، سعودی عرب جنگ کے آغاز سےاب تک فلسطینی عوام کیلئے 5ارب ڈالر امداد دے چکا ہے، فلسطینیوں کیلئے یو این امدای ایجنسیز کے تعاون سے 106 ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے سروسز، غذا، دوا اور دیگر ضروری اشیاکے پراجیکٹس شامل ہیں۔ ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرےگا، جنگ سے متاثرہ شام سے تعلقات بحالی کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے، سعودی عرب یمن بحران، بحیرہ احمرکی صورتحال کے پُرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔