سکھر ( جنگ نیوز)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی بے مثال جدوجہد، استقامت اور باطل کے خلاف قیام کو تاریخ اسلام کا ایک روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت امت مسلمہ میں ایک نئے انقلابی جذبے کو جنم دے گی انہوں نے کہا کہ شہداء کا جو خون ہے وہ بھاری پانی سے بھی زیادہ بھاری ہے اور دنیا نے اس کا نظارہ افغانستان کے جہاد میں بخوبی دیکھ لیا ہے کے شہداء نے اپنا خون دیکر اپنے ملک کو آزاد رکھا ہےشہید سید حسن نصر اللہ اور انکے ساتھیوں کی شہادت اور اس سے قبل اسماعیل ہنیہ کی شہادت انشاء عالم اسلام کیلئےفتح کا پیغام ضرور لائیگی شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے عظیم نقصان ہےجامعہ اشرفیہ کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری بیان میں مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نےشہید سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے شہید ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اس شہادت سے اسرائیل کے خلاف جنگ کو مزید طاقت ملے گی۔