اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) ممتاز سماج دوست شخصیت محمد اسلم خان لودھی کے صاحب زادے ریٹائرڈ جسٹس عبادالرحمان’ سلیم خان اور سجاد خان لودھی کے برادر ‘ نائب صدر ایس ایس ٹی ثاقب حسن لودھی’ وجاہت حسن لودھی اور عاطف حسن لودھی ایڈووکیٹ کے والد چیئرمین پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن حماد الرحمان لودھی مختصرعلالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئے انہیں اسی روز عیدگاہ قبرستان میں سکسیوں اور آفریں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مکی مسجد کمرشل مارکیٹ میں ہوئی جس میں سماجی’ عوامی’ تعلیمی’ تدریسی اور تجارتی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ 22 ستمبر کو برین ہیمرج کے باعث حماد لودھی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے، 2020 میں ریٹائرڈ منٹ کے بعد انہوں نے خود کو سماجی’ عوامی اور فلاحی امور کے لیے وقف کر دیا تھا۔ ثاقب لودھی اور عاطف لودھی نے بتایا کہ بابا جان 60 برس کمرشل مارکیٹ سٹیلائیٹ ٹاؤن میں رہائش پڑیر رہے تین برس قبل وہ چکلالہ سکیم نمبر 3 میں زاتی گھر شفٹ ہوئے۔ ڈاکٹر صغیر عالم نے بتایا کہ تعلیمی حوالے سے شہر اور اہل شہر مرحوم لودھی کی محبتوں اور خدمات کا مقروض رہے گا۔رسم قل بروز منگل انکی رہائش گاہ پر نماز عصر کے بعد ہوگی۔