اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے غزہ کے اسکول سمیت مختلف مقامات پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ادھر امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔