حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر تعزیت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی،عالم اسلام کے حکمرانوں کو اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینا چاہئے‘ حسن نصراللہ حزب اللہ کے بڑے نڈراور بیباک رہنما تھے وہ ساری زندگی باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے‘ اسرائیلکے خلاف ایک موثر اور جذبہ جہاد سے لبریز توانا آواز کو دبا دیا گیا۔ اسرائیل مسلمانوں کے حق میں بلند ہونے والی ہر توانا آواز کو دبانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے‘ اسرائیل کے مکروہ عزائم عالم اسلام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔