سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرِثانی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر کمرۂ عدالت نہیں آئے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ کیس کے حوالے سے لارجر بینچ آج بنا تھا، کیس کا فیصلہ ماضی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا تھا۔