اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزارت خارجہ کے مطابق لبنان کی بحران زدہ صورت حال میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے لیے کرائسس مینیجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے۔
بیروت میں سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی سہولت کاری کیلئے مسلسل کوشاں ، وفاقی حکومت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد اور بیروت میں موجود پاکستانی سفارت خانہ لبنان کی بحران زدہ صورت حال میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اس نے اپنے کرائسس مینیجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے اور لبنان میں موجود پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ درج ذیل تفصیلات پر کرائسس مینیجمنٹ یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔پاکستان کا بیروت میں موجود سفارت خانہ 24/7 دستیاب ہے۔