خیبر پختون خوا بھر میں 165 ججوں کی تقرری و تبادلے کر دیے گئے۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبۂ خیبر پختون خوا میں 165 ججوں کی تقرری و تبادلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق مقرر و تبادلہ کیے گئے ججوں میں 50 ایڈیشنل سیشن ججز اور 16 سیشن ججز شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 75 سول ججز اور 24 سینئر سول ججز کے بھی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔