بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سالگرہ پر احتجاج ہو گا۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور بانیٔ پی ٹی آئی کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں احتجاج ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک میں جاری فسطائیت ختم کروانے کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کے حکم پر پنڈی میں پر امن احتجاج ہوا جس پر شیلنگ کی گئی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی باہر چاہئیں۔