خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے بسیہ خیل قبرستان سے 2 لاشیں ملی ہیں۔
بنوں پولیس نے ملنے والی لاشوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک شخص کو تیز دھار آلے سے جبکہ دوسرے کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔