بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں اعظم سواتی، انتظار پنجوتھہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری شامل تھے۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کرنے والوں میں خیبر پختونخوا سے مشال یوسفزئی اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی شامل تھیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے آنے والے نعیم پنجوتھا، بیرسٹر شعیب شاہین اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔