اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسرائیل کے فلسطین، یمن اور لبنان پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد سے اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین اور لبنان کے معصوم شہریوں کے قتل عام پر دل افسردہ ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔