برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا برطانوی شہری فوری طور پر لبنان سے انخلاء کر جائیں۔ کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ برطانوی شہری کمرشیل پروازوں کی بحالی پر فوراً لبنان چھوڑ دیں۔
انھوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کے بحفاظت انخلا کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے جس کی برطانیہ حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی کشیدگی میں کمی کے لیے حلیف ممالک سے رابطے میں ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا لبنان میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔