وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے کی کمی کی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیز کی قیمت میں 1 روپے 03 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، آئندہ 15 روز کےلیے نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد مئی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔