لبنان کے ہنگامی دورے پر آنے والے فرانسیسی وزیر خارجہ جان نویل بارو نے بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ فوری طور پر جنگ بندی کی طرف لوٹیں۔
انھوں نے کہا تمام فریق کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں سے فائدہ اٹھائیں۔
جان نویل بارو نے کہا کہ فرانس لبنان کو 1 کروڑ یورو کی امداد فراہم کرے گا۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ لبنان کی امداد کےلیے جلد اجلاس کر یں گے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کے انخلا کےلیے ایمرجنسی روم قائم کر دیا ہے، لبنان اسرائیل سرحد پر تمام قسم کی پر تشدد کاروائیاں روکی جائیں۔
جان نویل بارو نے کہا کہ لبنان کی وحدت اور سالمیت کےلیے جلد از جلد صدر منتخب کرنا ہوگا، لبنان کے رہنما قومی اداروں کی فوری بحالی کےلیے سر جوڑ کر کام کریں۔